السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ! جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ PSAIپچھلے ایک سال سے بچوں کی تعلیم وتربیت ، اساتذہ کی صلاحیتوں میں بہتری اور سکولوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں PSAI نے درج ذیل شعبہ جات قائم کیے ہیں۔ Staff Welfare Wing Literary Wing Medical Wing Environment and Wildlife Wing Training Wing Sports Wing Students Empowerment Wing Legal Wing IT Wing ان شعبہ جات کے قیام کا مقصد تعلیم و تربیت کے عمل کو بہتر بنانے میں سکولوں کی معاونت کرنا ہے اور رہنمائے اساتذہ ورکشاپس کے ذریعے تعلیم و تربیت کے عمل میں اساتذہ کی دلچسپی اور مہارت میں اضافے سے بچوں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ موجودہ آئی ٹی ITکے دور میں GADGETS کی بھرمار نے ہمارے بچوں کے سکرین ٹائم (SCREEN TIME)میں حد درجہ اضافہ کر دیا ہے ۔ اگرچہ اس سے ان کی معلومات میں بہت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لیکن اس سے ایک طرف بچوں کےارتکاز (Focus )کا دورانیہ بہت کم ہوگیا ہے اور دوسری طرف اس سے نہ صرف بچوںکے ذہن پر بُرا اثر پڑرہا ہے بلکہ بہت سے نفسیاتی مسائل کے ساتھ بچوں کے جسمانی مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں PSAI نےمعاشرے کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے سی ڈی اے (CDA ) اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (Islamabad Wildlife Management Board - IWMB) جیسے سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر بچوںکی مصروفیت کے لیے درج ذیل بہت سی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کی منصوبہ بندی کی ہےتاکہ شام کے اوقات میں بچے مصروف ہوسکیں اور کچھ وقت کے لیےGADGETSسے دور رہیں: Sports Wildlife Environment Kitchen Gardening Plants Pets درج بالا پروگراموں کے علاوہ علمی نقطۂ نظر سے بچوں میں ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیےپرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن( PSAI)نے دائرہ علم وادب پاکستان کے ساتھ مل کر بچوں میں شخصی خوبیوں کو اجاگر کرنے اور نکھارنے کے لیےدرج ذیل پروگرام تشکیل دیے ہیں: مطالعۂ کتب تقریر تحریر مکالمہ و مباحثہ بچوں میں شخصی خوبیوں(Personality Traits) اور Life Skillsکے لیےPSAI Young Writters Clubقائم کیا ہے جس کے تحت سکولوں میں ہفتہ وار بزمِ اَدب ،ماہانہ مشاعرے اور ادبی محافل کے انعقاد اور بچوں کےلیے دوزبانوں پر مشتمل ہفتہ وار میگزین کی اشاعت کا بندوبست کیا ہے جس کی اشاعت فی الحال ماہانہ اور رفتہ رفتہ ہفتہ وار کی جائے گی۔ میگزین کے مقاصد درج ذیل ہیں: ٭… اُردو اور انگریزی زبان میں مہارت پیدا کرنا ٭…بچوں کو اپنی تحریروں کی اشاعت کے لیے ایک پلیٹ فارم کی فراہمی ٭…بچوں میں Book Readingکاذوق اور مطالعہ کی عادت کا فروغ ٭…بچوں کی تحریروں کی اشاعت سے ان میں لکھنے کا ذوق و شوق پیدا کرنا ٭…ہر شمارےمیں ایک دو مثبت مضامین کی اشاعت کے ذریعے ان کی کردار سازی ٭… میگزین کے ذریعےبچوں میں نصابی کتب سے ہٹ کر فروغ ِمطالعہ کے لیے مواد کی فراہمی میگزین کے اہم فیچرز( Important Features of Magazine) ٭… میگزین کا90%حصہ بچوں کی تحریروں پر مشتمل ہوگا۔ ٭…بچوں کی لکھی گئی کہانیاں، نظمیں ، لطیفے اورآپ بیتی جیسی تحریروں کی اشاعت ترجیحی بنیادوں پر ہوگی۔ ٭…دماغی ورزش کے لیے پزل، سوالات، پہیلیاں وغیرہ شامل کی جائیں گی۔ ٭…میگزین میں لکھنے کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی اور تربیت کی جائے گی۔ ٭… مختلف انعامی سلسلے بھی رسالے کا حصہ ہوں گے۔