ہار بنائیں
پیاری بچیو!اگر آپ بازار میں بنے ہوئے ہار پہن پہن کراُکتا گئی ہیں تو آپ اپنے لیے خود ہار بنا سکتی ہیں، جو ذرا انوکھی قسم کا ہوگا۔
آئیے! انتہائی آسان طریقے سے خوب صورت ہار بنانے کا طریقہ سیکھتے ہیں۔
آپ کو ضرورت ہے:
ٌٔ٭ رنگین ٹشو پیپر (کاغذی رومال)
٭ بٹن
٭ رنگین اسٹرا (جن سے جوس پیا جاتا ہے)
٭ موٹا دھاگا
٭ قینچی
ٔ٭ سوئی
ہار بنانے کا طریقہ:
۱۔ ٹشو پیپر کو گول یا پھر پھول کی شکل میں کاٹ لیں۔ اُس کے ساتھ اسٹرا کو بھی تین سینٹی میٹر تک تصویر کے مطابق کاٹیں۔
۲۔مختلف قسم کے بٹن لیں اور جس کے لیے ہار بنانا ہے اُس کی گردن کے ناپ کے مطابق دھاگا کاٹ لیں۔
۳۔اب سوئی کی مدد سے بٹن ، اسٹرا اور ٹشو پیپر کو پِرونا شروع کر دیں۔
۴۔ ایک خوب صورت اورنئی قسم کا ہار تیار ہے۔ اِس طرح کا ہار آپ اپنی سہیلی کے لیے بھی بناسکتی ہیں۔
٭…٭