جھنڈا

جھنڈا ہمارا پیارا پیارا
اس سے جگ میں نام ہمارا
اس سے ہماری ہے پہچان
چاند ستارہ سب کی جان
ملک و وطن کی شان ہے جھنڈا
شان پاکستان ہے جھنڈا

٭…٭

Jungle

اوٹ پٹانگ

چوہے نے ایک بلی پالی
بلی نے اک شیر
شیر بچارا پیٹ کا مارا
کھائے سوکھے بیر
بیر کی گٹھلی پر سے اک دن
پھسل گیا اک اُونٹ
اونٹ کو گرتا دیکھ کے مرغی
دوڑی چاروں کھونٹ
مرغی کا واویلا سن کے
ہنسنے لگی اِک گائے
گائے کو ہنستا دیکھ کے بندر
بولا ہائے رے ہائے